ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / نومنتخب گرام پنچایت  ممبران کی مسجد ابوبکر رحمت آباد کی طرف سے تہنیت : فنڈ وہیں استعمال ہوگا جہاں مسجد انتظامیہ نشان دہی کرے گی

نومنتخب گرام پنچایت  ممبران کی مسجد ابوبکر رحمت آباد کی طرف سے تہنیت : فنڈ وہیں استعمال ہوگا جہاں مسجد انتظامیہ نشان دہی کرے گی

Sun, 03 Jan 2021 20:39:05    S.O. News Service

بھٹکل:3؍جنوری (ایس اؤ نیوز)حالیہ اختتام پذیر ہوئے گرام پنچایت انتخابات میں حنیف آباد اور رحمت آباد علاقے سےنو منتخب گرام پنچایت ممبران کے اعزاز میں 3جنوری 2021بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ابوبکر کے زیر اہتمام تہنیتی جلسہ منعقد کیاگیا ۔

مسجد کے صحن میں منعقدہ تہنیتی اجلاس میں مہمان خصوصی تینگنڈی جماعت کے سکریٹری  مولانا محمد اقبال ڈانگی نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ یہ ایک منصوبہ کے تحت کئے گئے کاموں کا نتیجہ ہے کہ ہمارے اتنے سارے افراد منتخب ہوئےہیں، ہمارا اتحاد اور سمجھ بوجھ کیا کچھ کرسکتی ہے اس کا ایک نمونہ ہے۔ اب منتخب نمائندوں کے ذریعے کام لینے کا بھی منصوبہ بنایاگیا ہے۔ جماعت کی طرف سے ایک سیاسی کمیٹی کی تشکیل ہوگی تاکہ ممبران کی رہنمائی ہوا ور عملی کاموں کی نگرانی ہوسکے ۔ اسی طرح پنچایت ممبران کو ملنے والے فنڈ کا استعمال بھی وہیں ہوگا جہاں مسجد کے لوگ نشان دہی کریں گے۔ تاکہ علاقے لوگوں کے اہم اور ضروری مسائل پہلی فرصت میں حل ہوں۔

مسجد ابوبکر کے خازن مولانا رحمت اللہ رکن الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت کے ممبران کاکام محدود ہوتاہے، جیسے پانی کی سپلائی، کچرانکاسی ، سڑک کی مرمت ، سڑک لائٹ کی درستی وغیرہ ۔ اس کے علاوہ جو بھی ضروری کام ہوتے ہیں ہم لوگوں کو رکن اسمبلی ، ضلع پنچایت ممبران  اور تعلقہ پنچایت ممبران سے رابطہ کرتےہوئے کاموں کو انجام دینے ہوتےہیں اس سلسلےمیں غورکرنے کی دعوت دی۔

اجلاس میں پنچایت کے نومنتخب ممبران سید علی مالکی، ابو علی ، کلیم خان، پرنس پیٹر، سچن موگیر، نورِ عرفات ، بی بی رقیہ اور لیلاوتی کی شال پوشی کرتےہوئے تہنیت کی گئی ۔ جلسے کا آغاز ناصر طاہر باپو کی تلاوت قرآن سےہوا۔ مسجد ابوبکر کے جنرل سکریٹری یحییٰ ہلارے نے استقبال کیا۔ مولوی حسن البناء نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر مسجد ابوبکر کے صدر سید محمد صائب بافقی اور نائب صدر علاؤالدین کولا موجود تھے۔


Share: